خزانہ بالا پشاور میں کاروان تنظیم کے زیرِ انتظام اجلاس، تنظیم کے چیئرمین خالد ایوب نے صدارت کی

Peshawar

Peshawar

پشاور : خزانہ بالا پشاور میں کاروان تنظیم کے زیرِ انتظام اجلاس، تنظیم کے چیئرمین خالد ایوب نے صدارت کی۔۔۔۔۔۔ گزشتہ روز خزانہ بالا پشاور حجرہ کلیم اللہ خان میں کاروان تنظیم کے چئیرمین خالد ایوب کی صدارت میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خالد ایوب، روشن خٹک، کلیم اللہ،وحید جان اور ظفر خٹک نے خطاب کیا اور پختونوں کے معاشرے میں حجرے اور مسجد کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے اور پولیس سے تعاون کرنے پر زور دیا۔

کاروان تنظیم کے چئیرمین خالد ایوب نے ہوائی فائرنگ اور منشیات کے خلاف آواز اٹھانے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی تلقین کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات کے حل کے لئے خود کو شش کرنی چاہیے۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ مسجد اور حجرے کی کھو ئی ہو ئی ساکھ کو از سرِ نو بحال کیا جائے۔ اور اپنے مسائل کو عدالتوں یا پولیس کے پاس لے جانے کی بجائے محب، وطن ،تعلیم یافتہ ،بزرگوں اور علاقائی جرگہ کے ذریعہ تنازعات کا حل ڈھونڈا جائے۔

منجاب کاروان تنظیم پشاور