پشاور : مسافر کوچ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں مسافر کوچ میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں بازید اسٹاپ پر گزشتہ روز مسافر کوچ میں ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کی عمر پچیس سے ستائیس سال کے درمیان اور مسافر کے بھیس میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ کلو دھماکا خیز مواد گیس سلینڈر کے پاس رکھا گیا تھا،، واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ شرقی میں کوچ کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے، دھماکے میں ساتھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔