پشاور: مسافر کے قبضے سے ساڑھے 15 کلو ہیروئن برآمد

Heroin

Heroin

پشاور (جیوڈیسک) اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے والے مسافر کے قبضے سے ساڑھے پندرہ کلو ہیروئن بر آمد کرلی۔

اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے ساڑھے 15 کلو ہیروئن بر آمد کر لی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزم محمد خالد خلیجی ایئرلائن سے دوحا جا رہا تھانے۔

ملزم نے ہیروئن دو بیگس میں چھپا رکھی تھی جسے تلاشی کے دوران برآمد کیاگیا۔ ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔