پشاور میں امن لشکر کے رہنما کے گھر پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) متنی میں امن لشکر کے رہنما کے گھر پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

پشاور کے علاقے متنی میں مقامی امن لشکر کے رہنما فرمان اللہ کے حجرے میں نجی محفل جاری تھی کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے اندر گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے حجرے سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد فرمان اللہ کے عزیز و اقارب ہیں جبکہ دھماکے کے وقت فرمان اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔