پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے یاسین آباد میں کھیتوں سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایک نوجوان کی شناخت ہو چکی ہے۔ مقتول باورچی تھا۔ دوسرے شخص کی شناخت کیلئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز سیون میں خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے کسی قسم کے نشانات نہیں ملے ہیں۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دی جبکہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔