پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں مقامی افراد نے اپنی ہی عدالت لگا کر 3 مبینہ چوروں کو الٹا لٹکا دیا۔
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاء انصاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور سے رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پولیس معظم جاء انصاری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، غیر انسانی فعل ناقابل برداشت ہے اور جو بھی ملوث ہوا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔