پشاور (جیوڈیسک) کوہاٹ روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نائب ناظم سمیت 2 افراد کی میتیں سڑک پر رکھ کر لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پولیس قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔
مظاہرین نےنعشیں سڑک پر رکھ کر کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی کردی گئی ہے اب پولیس ملزمان کو گرفتار کرے۔
سڑک بند رکھنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
مقتولین میں بھانہ ماڑی کا نائب ناظم فدا محمد بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب راستے کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔