پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ڈینگی کے وار، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حامد الحق کی اہلیہ اور بیٹا بھی شکار، مزید 354 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور مزید 2 افراد موذی مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پشاور میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ آج 312 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 100 سے زائد افراد داخل ہیں۔