پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں پیپلز پارٹی کے رکن امان اللہ کے گھر کے باہر دھماکے سیعمارت کوجزوی نقصان پہنچا۔پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں تخریب کاروں نے پیپلز پارٹی کے سرگرم رکن امان اللہ کے گھر کی بیرونی دیوار کے ساتھ دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا۔
جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں مکان کے بیرونی حصے اور ایک کمرے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امان اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔