پشاور : پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی سڑکوں پر نکل آئے اور جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو بھی بلاک کئے رکھا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بم گرانے کے مترادف ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایوں کو بڑھایا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مہنگائی کے ایک نئے طوفان میں دھکیل دیا ہے۔