پشاور : حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے میں کمی کے احکامات معطل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے میں کمی کے احکامات معطل کر دیے۔ پشاورحج پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے مسجد حرام میں توسیع کے باعث صرف ان کا کوٹا کم کیا ہے۔

جبکہ سرکاری طور پر حج پر جانے والے عازمین کا کوٹا کم نہیں کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد دو رکنی بنچ نے حکومتی فیصلہ معطل کرتے ہوئے اگلی پیشی پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کو طلب کر لیا ہے جبکہ پرانے حج ٹور آپریٹر کے فراہمی کے احکامات معطل کر دیے گئے۔