پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے دو گاڑیوں سے پندرہ ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے دو ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ چمکنی پولیس نے دو پک اپ گاڑیوں سے مجموعی طور پر پندرہ ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔
تفتیش پر دونوں ملزموں نے بتایا کہ پہاڑی پورہ کے علاقے میں ایک مکان سے یہ بارودی مواد اٹھایا تھا۔ پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر مزید بارود برآمد کر لیا جبکہ وہاں سے دو افراد فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔