پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے شیشہ کلب سیل کر کے دس افغان مہاجرین سمیت 28 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کاروائی ٹاون پولیس اسٹیشن کی حدود میں کی گئی جس کے دوران ایک شیشہ کلب کو سیل کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران 10 افغان مہاجرین سمیت 28 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔
افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کلب کے مالک کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔