پشاور: پولیس کی کارروائی ،اسلحہ و بارود برآمد، 4 ملزمان گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے کاررواءی کرتے ہو ئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے سیفن چوکی کے قریب ایک مشکوک کار کو روکا گیا، تلاشی پرگاڑی سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کار سے 5 کلو بارود،2 دستی بم،ایک کلاشنکوف اور 3 پستول برآمد ہو ئے۔ گرفتار افراد کا تعلق نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔