پشاور: پولیس اور انتظامیہ کا چھاپہ، جعلی سیمنٹ فیکٹری سیل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیمنٹ بنانے والی فیکٹری سیل کر دی۔

خزانہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے خزانہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں جعلی سیمنٹ تیار کیا جا رہا تھا۔ حکام نے فیکٹری سے ملنے والا مٹیریل تحویل میں لے لیا۔

فیکٹری میں کام کرنے والے دس افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں جعلی سیمنٹ تیار کیا جاتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔