پشاور : پولیس حراست سے فرار کی کوشش، مبینہ بھتہ خور ہلاک

Police

Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس کی حراست سے فرارکی کوشش کرنےوالا مبینہ بھتہ خور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نبی اللہ نامی مبینہ افغان بھتہ خوراور اس کے ساتھی سلیمان کو تہکال پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

گرفتار بھتہ خور کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے ناصر باغ لے جایا جارہا تھا۔ اس دوران اس نے پولیس سے اسلحہ چھینااور بھاگنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں محمد سعید نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بھتہ خور کے قبضہ سے افغان سمز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ بھتہ خور نبی اللہ کے خلاف تھانہ تہکال اور حیات آباد میں مقدمات درج تھے۔