پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے باچا خان چوک گلش رحمان کالونی سے خطرناک ٹارگٹ کلر ابو بکر کو گرفتار کر لیا۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر ابو بکر 2014ء میں پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا۔ ابو بکر کا ایک ساتھی دو سال قبل پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو گیا تھا۔
دوسری جانب پہاڑی پورہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 49 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد میں تین افغانی بھی شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران چار کلاشنکوف، دو پستول اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے۔