پشاور میں پولیس مقابلہ کے بعد تین ڈکیت گرفتار، دو ڈاکو فرار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے مقابلہ کے بعد تین ڈکیت گرفتار کر لئے۔ جبکہ دو ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی ایس پی چمکنی سرکل شوکت خان نے ذرائع کو بتایا کہ فروٹ منڈی کے قریب پانچ ڈ اکووں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس دیکھتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی۔

تاہم جوابی کارروائی پر ایک زخمی ڈکیت سمیت تین ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں دس سے زیادہ ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے تین پستول بھی برآمد ہوئے۔