پشاور میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ تیار

Peshawar Firing

Peshawar Firing

پشاور (جیوڈیسک) پشاور دلہ زاک روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ 4 حملہ آوروں نے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول استعمال کئے، حملہ آوروں نے چودہ گولیاں چلائیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 4 حملہ آوروں نے 14 گولیاں چلائیں جس سے 6 افراد نشانہ بنے، حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران 125 سی سی موٹر سائیکلیں استعمال کی۔

نشانہ بننے والوں میں 4 پولیس اہلکار شامل تھے جبکہ ایک راہ گیر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردی کے واقعے میں نائن ایم ایم اور تیس بور استعمال کئے گئے، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھا، جبکہ فائرنگ کی جگہ سے 14 خول ملے ہیں، فائرنگ کے بعد حملہ آور رنگ روڈ سے جی ٹی روڈ کی جانب فرار ہوئے۔