پشاور (جیوڈیسک) بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی صدر عابد الرحمٰن پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک جب کہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مقابلے میں ڈی ایس پی صدر عابد الرحمٰن پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک جب کہ اس کے ایک ساتھی کو فرار ہوتے ہوئے خیبر ایجنسی سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلےمیں ہلاک ہونے والا شدت پسند کالعدم تنظیم لشکراسلام کا کمانڈر تھا۔
واضح رہے کہ ڈی ایس پی عابد الرحمان پر 2 ماہ قبل پشاور میں فرنٹیئر روڈ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اور ان کےڈرائیور زخمی ہوئے تھے۔