پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رنگ روڈ چوکی پرفائرنگ کرنے والے دودہشت گردوں کے خاکے جاری کردیئے گئے۔ تحقیقاتی افسران نے زخمی پولیس اہلکار اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق دو حملہ آوروں کے خاکے تیار کئے ہیں۔ جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان لگتی ہیں۔ خاکے پشاور کے تمام پولیس اسیٹشنز کو بھیج دیئے گئے ہیں۔
جبکہ ان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اتوار کی شب تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رنگ روڈ چیک پوسٹ حملے میں چار پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد چار بتائی جاتی ہے۔ تاہم ان میں صرف دو کے خاکے جاری کئے گئے ہیں۔