پشاور : پولیس موبائل پر حملے میں ایک اہکار جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے وزیرباغ میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور کے علاقے وزیرباغ میں سائنس کالج کے قریب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس دوران پولیس وین پر فائرنگ بھی کی گئی۔

زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ، جہاں ہیڈ کانسٹیبل جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔