پشاور: کرپشن و نااہلی پر دس پولیس افسران معطل، تحقیقات شروع

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کرپشن اور نااہلی کے الزام میں پشاور پولیس کے پانچ ایس ایچ اوز سمیت دس افسران کو معطل کرکے انکے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختون خوا پولیس ناصر درانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس فورس سے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کی مہم جاری ہے۔

مہم کے تحت پشاور پولیس کے پانچ ایس ایچ اوز سمیت دس افسران کو معطل کرکے انکے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں اغوا برائے تاوان کی روک تھام کے لئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں کاونٹر کیڈنیپنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔