پشاور (جیوڈیسک) پشتہ خرہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پشاورکے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 3 افغان باشندوں سمیت 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں 4 پستول، ایک شارٹ مشین گن اور سیکڑوں کارتوس شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات جاری ہے۔