پشاور : پولیس نے رمضان المبارک کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے رمضان المبارک کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا، افطاری اور تراویح کے اوقات کو حساس قرار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق افطاری اور تراویح کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے تین سے پانچ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

شہر کے داخلی راستوں پر سیکورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مصروف بازاروں میں گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے اور تاجروں کو بھی مشکوک بیگ یا لفافہ دیکھ کر پولیس کو فوری طور پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔