پشاور: پولیس نے رنگ روڈ پر 20 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے رنگ روڈ پر بیس کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ اچینی بالا کے قریب رنگ روڈ پر مقامی لوگوں نے مشکوک بکس دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی. تلاشی لینے پر بکس میں سے بم نکلا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک بند کر دی اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔ بی ڈی یو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق بم کا وزن بیس کلو گرام تھا۔