پشاور : پولیس کا سرچ آپریشن، درجنوں ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے بڈھ بیر اور متنی میں کارروائی کے دوران اشتہاریوں سمیت درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر اور متنی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔