پشاور : پولیس کا سرچ آپریشن، 30 مشتبہ افراد زیر حراست

Arrested

Arrested

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن سٹی سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں کئے گئے۔ جس دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جن میں 5 افغان باشندے بحی شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے۔ افغان باشندوں کیخلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔