پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ، کئی مقدمات میں مطلوب دہشتگرد گرفتار

Police

Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں پولیس نے سرچ اینڈٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ظہور نامی مبینہ مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے، جس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقررتھی۔

متنی میں سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لے کر ظہور نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار دہشتگرد پر 2008 میں پولیس پر حملوں کا الزام ہے۔ آپریشن کے دوران 5 پستول ، 4 ایس ایم جی ، 2 رائفل اور متعدد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔