پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دورن 2 افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں سبحان آباد کے علاقہ میں کیاگیا۔ جس میںدو افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے پچاس سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ اور کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر 20 مالک مکانوں کونوٹسز بھی جاری کئےگئے۔