پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے نصب پانچ کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا، بم ناکارہ بنانے کے دوران زوردار دھماکہ بھی ہوا۔
چارسدہ روڈ پر زیر تعمیر مفتی محمود فلائی اور کے نیچے دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔بی ڈی یو کے اہلکاروں نے واٹر چارج کے ذریعے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
بم ناکارہ بنانے کے دوران زوردار دھماکہ بھی ہوا۔بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران چارسدہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود بم ناکارہ بنانے کے عمل کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بم اگر پھٹ جاتا تو شہر کی اس مصروف شاہراہ پر بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ تھا۔