پشاور (جیوڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے پشتخرہ میں ایک پولیس موبائل کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشتخرہ تھانے کی پولیس وین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں پانچ سے چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اڑایا گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو بعد میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔