پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے کوہاٹ روڈ کے مقام پر اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کاروائی کے دوران ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہواہے

جس میں 5سو سے زیادہ رائفلز، 50 کلاشنکوف اورہزاروں کارتوس شامل ہیں۔ ایس ای پی آپریشنز نے کہا کہ کارروائی کے دوران ایک اسمگلر کوبھی گرفتار کیا گیا۔