لاپتہ شخص کیس، پشاور عدالت کی ایس ایچ او کو تین سال قید کی سزا

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں مقامی عدالت نے لاپتہ شخص کے کیس میں ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔

پشتہ خرہ کے رہائشی خیرالامان کی بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ اس کے والد خیرالامان کو ایس ایچ او ارشد خان نے دو ہزار نو میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

ایس ایچ او ارشد خان نے ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔ عدالت نے الزامات درست ثابت ہونے پر اسے تین سال قید کی سزا سنا دی۔ پشاور میں لاپتہ افراد کے کیس میں پہلی بار کسی پولیس افسر کو سزا سنائی گئی ہے۔