پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ایک روزہ پولیو مہم جاری ہے ، اس موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پشاور کی بانوے یونین کونسلز میں سات لاکھ چون ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ پولیو مہم کے لیے چار ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے ۔ پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لیے سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔