پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ، سیکورٹی وجوہات کی بناء پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔ پشاور میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ننانوے یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے سات لاکھ چون ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں چار ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ نے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے ہیں ، انسداد پولیو مہم شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔