پشاور میں آج ایک روزہ پولیو مہم چلائی جا رہی ہے

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ایک روزہ پولیو مہم آج چلائی جارہی ہے۔ ایک روزہ پولیو مہم آج پشاور میں چلائی جارہی ہے۔

جس میں سات لاکھ چون ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اس مہم کیلئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو مہم کے دوران شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ محکمہ صحت نے پولیو کیلئے چار ہزارسے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہے۔