پشاور میں پولیو مہم ، دفعہ 144 نافذ ، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں محکمہ صحت کی جانب ایک روزہ پولیو مہم جاری ہے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں ایک روزہ پولیو مہم جاری ہے۔

پشاور کی 92 یونین کونسلوں میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکار ہیں۔ پولیو ٹیم کے رضا کار جانداد خان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں پولیو کے قطروں سے بچے محروم ہو گئے تھے ان کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔