پشاور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختون خوا نے ناقص کارکردگی پر ڈی پی او تورغرکو او ایس ڈی اور ڈی ایس پی سٹی پشاور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن افسران کو سزادی گئی ہے۔
ان میں ضلع تورغر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخارالدین کو ناقص کارکردگی پر اوایس ڈی بنا دیا گیا۔
اس کی جگہ ایس پی کاونٹرٹیررزم ایبٹ آباد عبدالصبور کو ڈی پی او تورغر لگا دیا گیا۔ آئی جی نے ڈی ایس پی سٹی پشاور اسلم نواز مروت کو عوامی شکایات پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔