پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں ایک گھر پر دستی بم سےحملہ کیا گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے حیات آباد فیز 5 میں ایک گھر پر دستی بم پھینکا۔
جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے گھر کی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے قریبی علاقوں میں سرچ آُپریشن شروع کردیا ہے۔