پشاور میں مرغی کا گوشت ریکارڈ 174 روپے فی کلو پر جا پہنچا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نئی حکومت کا پہلا بجٹ آنے سے قبل ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہوا ہے۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 140 روپے سے بڑھ کر 174 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں 34 روپے فی کلو اضافے کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

قیمتوں میں من مانے اور غیراعلانیہ اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ پولیٹری کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے شدید گرمی میں مرغیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب سے مال منگوایا جا رہا ہے جس پر اخراجات زیادہ آتے ہیں اس لئے وہ مرغی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔