پشاور: بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج،گرڈاسٹیشن کا گھیرائو

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ کے مکینو ں نے بجلی کی طویل بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے گرڈاسٹیشن کا گھیراو کرکے کئی علاقوں کے فیڈربند کرادئیے۔پشاور کے علاقہ محمد زئی دلہ زاک روڈ پرمیں بجلی کی طویل بندش کیخلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے پیسکو کیخلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں 22 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔ جس سے لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے گرڈاسٹیشن کا گھیراو کرکے پہاڑی پورہ ،وڈپگہ، گلوزئی سمیت کئی علاقوں کے فیڈرز بھی زبردستی بند کرادیئے ۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھاکہ جب تک ان کے مطالبات حل نہیں کئے جاتے وہ گرڈاسٹیشن سے باہر نہیں نکلیں گے۔