پشاور میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پشاورمیں جاری دہشت گردی کی لہر کے بعد شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پولیس کو قبائلی علاقوں سے ملحقہ بندوبستی علاقوں میں گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکوں پر تلاشی کا عمل بھی سخت کر دیا گیا ہے۔