مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

MPC Protest

MPC Protest

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا ڈی سی مالاکنڈ اور باجوڑ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر کا صحافت میں مداخلت اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی رہنماؤں کی شرکت۔ صحافت پر پابندی، جعلی صحافیوں اور پریس کلبز میں سیاسی پارٹیوں کی مداخلت کے خلاف نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب کے صحافیوں اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ڈی سی مالاکنڈ کی جانب مالاکنڈ پریس کلب کے صحافتی اُمور میں مداخلت ، صحافیوں کو ہراساں کرنے اور باجوڑ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر کا باجوڑ پریس کلب کے خلاف منفی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈوں کے خلاف گزشتہ روز ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں مہمند پریس کلب صدر سعید بادشاہ، شاکر اللہ مہمند، فخر عالم مہمند، نورشاد شباب، اورنگزیب بابر، تاج ولی خان، عمران خان، بشیر خان، لیاقت علی اور سیاسی رہنماؤں ملک نثار احمد حلیمزئی، حاجی بہرام خان ، تاج علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔ مظاہرین صحافیوں نے آزادی صحافت پر قدعن لگانے اور مشکل حالات میں علاقے کی خدمت کرنے والے پریس کلبز کے ساتھ زیادتیاں کرنا قابل آفسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی مالاکنڈ اور ایجنسی ایجوکیشن آفیسر باجوڑ فوری طور پر منفی ہتھکنڈوں سے اجتناب کریں۔

بصورت دیگر خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے صحافی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مزید بڑھائینگے۔ صحافیوں نے جعلی صحافت اور بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے صحافیوں میں براہ راست مداخلت کی مذمت کی اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔