پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں اسمبلی چوک پر یونیورسٹی ملازمین پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
پشاور کی جامعات کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں اسمبلی چوک پہنچ کر خیبر روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، اس دوران 10 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کے منتشر ہونے پر خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے لیکن احتجاج سے شہریوں کو تکلیف ہو تو قانون حرکت میں آئےگا،ایکشن لیکر احتجاج کو ختم کردیا ہےاور ٹریفک بحال کر دی ہے۔