پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے 8 اپریل کو صوبے بھر کے اسکولو ں میں داخلے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم برائے سیکنڈری اینڈ ایلمنٹری ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق داخلہ مہم پشاور سمیت صوبے کے تمام پچیس اضلاع میں چلائی جائے گی۔مہم کے دوران انرولمنٹ مراکز پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ انرولمنٹ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اسٹالز اور بچوں کے لئے ایک تفریحی میلے کا اہتمام کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دور دراز اضلاع میں داخلہ مہم سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے ایک بس بھی بھیجی جائے گی۔ضلع ہنگو،شانگلہ،کوہستان،اور تور غر کے علاقوں میں یہ مہم خصوصی طور پرچلائی جائے گی۔