پشاور: تحریک انصاف کا پہلا کارواں اسلام آباد روانہ

PTI,Caravan

PTI,Caravan

پشاور (جیوڈیسک) آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پشاور سے تحریک انصاف کا پہلا کارواں پیدل اسلام آباد روانہ ہو گیا، تاہم پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ ہزاروں کی بجائے شرکا کی تعداد ایک سو سے بھی کم رہی، پارٹی ایم این اے کا شکوہ ہے کہ ان کے لوگوں کوسیکورٹی اداروں نے پشاورآنے سے روکا۔

آزادی مارچ میں شرکت کےلئے پشاور سے تحریک انصاف کا پہلا قافلہ ایم این اے ساجد نواز کی قیادت میں پیدل روانہ ہواجوجی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد پہنچے گا۔کاروان کے ہمراہ شرکا کی گاڑیاں بھی ساتھ موجود تھیں لیکن اس کاروان میں ہزاروں کی بجائے سوسے بھی کم لوگ نظرآئے۔پیدل مارچ کرنے والوں کوشاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گرمی کے اس موسم میں 170 کلومیٹرکا اسلام آباد تک کا یہ سفرکیسے طے ہو گا اس لئے تعداد جتنی بھی تھی مارچ شروع تو ہوا لیکن چند منٹ بعد ہی حوصلے پہلے جیسے جوان نہ رہے۔

علاقے سے پارٹی کے ایم پی اے ارباب جہاندادتومارچ شروع ہوتے ہی پھرنظرنہیں آئے جبکہ کارکن رکشہ اور موٹرسائیکل سواری کے مزے بھی لیتے رہے۔