پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں عالمی معیار کے دس جدید ذبحہ خانے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختون خوا حکومت نے ترک حکومت کے تعاون سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں عالمی معیار کے دس جدید زبحہ خانے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے لئے ترک کنسورشیم مالی وفنی تعاون فراہم کرے گا۔ترک کنسورشیم منصوبے کیلئے پا نچ ا رب روپے جبکہ صوبائی حکومت دس فیصد بطور ایکویٹی فنڈ مہیاکرے گی۔ مذبحہ خانوں میں جانوروں کو جدید مشینوں کے ذریعے ذبح کیا جائے گا۔