کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور اور کوئٹہ میں آج اور کل موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی، کوئٹہ میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پشاور اور کوئٹہ میں صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے موبائل فون سروس بند رہے گی، کوئٹہ کے علاوہ بولان اور مستونگ میں بھی موبائل سروس بند رہے گی۔ کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 9 اور 10 محرم کو پابندی ہو گی۔
جلوسوں کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹرز سے کی جائے گی، محرم الحرام کے سلسلہ میں کوئٹہ میں پولیس کے آّفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔