پشاور(جیوڈیسک) پشاور28 مئی 1998 کو بلوچستان میں چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکوں کے بعد پشاور میں بھی چاغی پہاڑ کا ماڈل بنوایا گیا تھا۔ جو مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہیں۔ پشاور میں ریڈیو پاکستان کے احاطے میں بنائے گئے چاغی پہاڑکے ماڈل کے ہیں۔
خطیر رقم سے بنایا گیا یہ ماڈل عرصہ درازسے زبوں حالی کا شکار ہے۔ ایٹمی طاقت بننے کی خوشی میں تیار کئے گئے اس قومی اثاثے کاکوئی پرسان حال نہیں دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث چاغی ماڈل میں جہاں جگہ جگہ سوراخ پڑ گئے ہیں وہیں رات کو روشنی کیلئے لگائی گئی لائٹس بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں۔
جبکہ بجلی کے تاروں کی جگہ لے لی ہے مکڑی کے جالوں نے۔ریڈیو پاکستان انتظامیہ کے مطابق چاغی ماڈل کی یہ حالت قریبی زیر تعمیر سڑک کے باعث ہے۔ جس کی صفائی ستھرائی کے لئے جلد کام شروع کردیاجائے گا۔پاکستانی تاریخ کے اہم دن یوم تکبیر کی مناسبت سے منسوب کئے جانے والے چاغی کے اس ماڈل کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ انتظامیہ اور حکمران اس کی دیکھ بال میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔